Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آئی سی سی کی نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری

دبئی (نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ نے رینکنگ میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ کے 102 جبکہ پاکستان کے 98 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ سری لنکا چھٹے، افغانستان ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹاپ 8 ٹیمیں 2027 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، تاہم جنوبی افریقہ اور زمبابوے پہلے ہی میزبان کے طور پر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی زائرین کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں