ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔شاہین آفریدی نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی بلے باز مومن الحق کو آؤٹ کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔
شاہین آفریدی یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں فاسٹ باؤلر ہیں۔ ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، شعیب اختر اور عمر گل بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ مجموعی طور پر پاکستان کے نویں بولر ہیں۔ ان سے قبل 3 پاکستانی اسپنرز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور سعید اجمل شامل ہیں۔
25 سالہ فاسٹ باؤلر نے یہ سنگ میل اپنے 211ویں انٹرنیشنل میچ میں عبور کیا، وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی نویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری





