Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،عوام کیلئے بری خبر

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے رواں ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ امریکی خام تیل بھی 100 ڈالر سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر سپلائی کی کمی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھتی رہتی ہیں جس کا براہ راست اثر پاکستان جیسے ممالک پر پڑتا ہے جو درآمدی ایندھن پر انحصار کرتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے جائزے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 10 روپے اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ڈیزل 414 روپے 58 پیسے اور پیٹرول 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر اضافہ براہ راست مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے جس کا بوجھ عام شہری پر پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں