Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک کے پہلے تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا گیا،جانیے تفصیلات

کراچی (نیوز ڈیسک) حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ملک کے پہلے تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا۔ گلبرگ جم خانہ میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹاؤن اسکولوں کے 5 ہزار طلبہ و طالبات میں ڈیجیٹل تعلیمی کارڈ تقسیم کیے گئے۔

تعلیمی کارڈ کے ذریعے طلبہ 10 ہزار روپے تک کتابیں، کاپیاں، یونیفارم اور دیگر تعلیمی سامان خرید سکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ سندھ میں لاکھوں بچے آج بھی تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور مختلف ٹاؤنز میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:لاہور کے اسپتالوں میں کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی نکلیں، انکشاف

یہ بھی پڑھیں