Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسپین اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ،ڈیجیٹل میڈیا کے نئے دور پر مشاورت کیلئے وزیرِ مملکت فہد ہارون اور سفیر کارلوس آراغون کی اہم ملاقات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسپین کے سفیر کارلوس آراغون نے آج اسلام آباد میں وزیرِ مملکت / معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا کے تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار اور میڈیا و معلوماتی نظام میں جاری تکنیکی و اسٹریٹجک پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور میں معلومات کی ترسیل، عوامی رابطوں اور بین الاقوامی روابط کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان میڈیا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، تاکہ ڈیجیٹل شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری

یہ بھی پڑھیں