Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

28 ویں آئینی ترمیم کب لائی جا رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) 28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت متحرک ہو گئی ہے اور مئی کا اگلا ہفتہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت 28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے حکومت متحرک ہو گئی ہے اور اس کے لیے مئی کا اگلا ہفتہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئینی ترمیم پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی حالیہ ملاقات میں یہ معاملہ سر فہرست رہا۔ اس اہم ملاقات میخں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اس حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں سے بھی غیر معمولی مشاورت ہوئی ہے اور انہیں ن لیگ اور پی پی میں اتفاق رائے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ 28 ویں ترمیم پر بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات برقرار ہیں۔ ان تحفظات کو دور کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے مشیر رانا ثنا اللہ متحرک ہو گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس سلسلے میں کاوشیں کر رہے ہیں۔ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بجٹ کا حصہ بنانے کا اصولی فیصلہ کرنے کے ساتھ پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش بھی کر دی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات ایوان صدر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو و دیگر رہنماؤں کی مشاورت ہوئی ہے۔ اس میں وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے شیئرز، حکومتی اخراجات اور آمدن سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق 28 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے عیدالاضحیٰ سے قبل 21 مئی کو لانے کی تجویز ہے۔ اس ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر اہم امور پر قانون سازی کی تجاویز ہیں، تاہم نئے صوبوں کا معاملہ 28 ویں ترمیم میں زیر بحث نہیں آئے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی وزرا اور پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، جب کہ ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:اسپین اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ،ڈیجیٹل میڈیا کے نئے دور پر مشاورت کیلئے وزیرِ مملکت فہد ہارون اور سفیر کارلوس آراغون کی اہم ملاقات

یہ بھی پڑھیں