Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

انمول پنکی سےمتعلق شرجیل میمن کا چونکا دینے والا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم انمول پنکی پاکستان بھر میں منشیات کی سپلائی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا سہرا سندھ پولیس کو جاتا ہے جس نے ملزم کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی، وہ پاکستان بھر میں منشیات کی سپلائی کا منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیٹ ورک نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں ملوث ہے اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر وزیر داخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے دو پولیس افسران کو معطل کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:مشتاق احمد خان کی پارٹی کو تحریک تحفظ آئین میں شامل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں