Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کون سا آٹا کتنے میں ملے گا؟ نوٹیفکیشن جاری

کراچی (کامرس ڈیسک) کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے اور پرچون قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق باریک آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے اور پرچون کی قیمت 121 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ چکی کے آٹے کی پرچون قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:امارات میں ایرانی سکولوں کے لائسنس کی منسوخی پر ایران کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں