Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آبنائے ہرمز میں اہم پیش رفت،چین کا سپر ٹینکر گزر گیا

بیجنگ (کامرس ڈیسک) چینی سپر ٹینکر یوآن ہوا ہو نے آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق یہ چینی سپر ٹینکر 2 ملین بیرل عراقی خام تیل لے کر آبنائے ہرمز کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ چینی ٹینکر اب خلیج عمان کے قریب لنگرانداز ہے جہاں امریکی بحریہ نے ایرانی بحری جہازوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والا یہ تیسرا چینی آئل ٹینکر ہے۔
مزید پڑھیں‌:کون سا آٹا کتنے میں ملے گا؟ نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں