Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ،خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد واصل جہنم

شمالی وزیرستان (اوصاف نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد سرغنہ عمرعرف جان میر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عمرعرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھارکھا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
مزید پڑھیں: غزہ امدادی مشن پر اسرائیلی دھاوا، پاکستانی کارکن سعد ایدھی کی گرفتاری پر پاکستان کا سخت ردعمل

یہ بھی پڑھیں