Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کا زوم پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے کل بلائے گئے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتی ذرائع نے نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 22 سے 25 کے درمیان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ناراض ارکان اسمبلی نے شیڈول کے مطابق اجلاس پیر کی شام کو طلب کر رکھا ہے ، تحریک انصاف کا ناراض دھڑا پیر کو خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرے گا ، ناراض دھڑے کابینہ میں توسیع ، فنڈز کی تقسیم سمیت دیگر ایشوز پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ناراض دھڑے میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گروپ کے ارکان کو بھی شامل کرنے کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں ، تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔

خیال رہے کہ قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کی شام سی ایم ہاؤس پشاور میں طلب کر رکھا ہے، تمام پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

یہ بھی پڑھیں