Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امارات: ماہ جون کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ابوظہبی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جون 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق جون 2026 کے دوران سپر 98 پٹرول کی قیمت 3.95 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں یہی پٹرول 3.66 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا، نرخوں میں ردوبدل کے بعد سپر 98 پٹرول کی قیمت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق اسپیشل 95 پٹرول کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں، جون کے لیے اسپیشل 95 پٹرول کی نئی قیمت 3.83 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ 3.55 درہم فی لٹر تھی۔

اسی طرح ای پلس پٹرول کی قیمت میں بھی مئی کے مقابلے میں اضافہ ہو گیا ہے، ای پلس پٹرول جون میں 3.76 درہم فی لٹر فروخت ہو گا جو مئی میں 3.48 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا۔

نئے نرخوں کے تحت پٹرول کی مختلف اقسام میں اضافے کے باعث گاڑی استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر وہ افراد جو روزانہ طویل سفر کرتے ہیں انہیں ایندھن کے زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نسبتاً اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ جون 2026 کے لیے ڈیزل کی قیمت کم کر کے 4.33 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، مئی میں ڈیزل 4.69 درہم فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں