Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سعودی عرب غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

جدہ: سعودی حکام نے امیگریشن، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک ہفتے میں ہزاروں افراد کو گرفتار اور ملک بدر کر دیا۔ تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف 4 جون سے 10 جون کے دوران مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مشترکہ آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 ہزار 725 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 5 ہزار 899 ایسے افراد شامل تھے جو اقامہ اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ 3 ہزار 84 افراد بارڈر سکیورٹی قوانین اور ایک ہزار 742 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 7 ہزار 989 افراد کو مملکت سے بے دخل کر دیا گیا، جبکہ 14 ہزار 268 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے متعلقہ سفارتی مشنز کے حوالے کیا گیا تاکہ ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق سرحدی راستوں سے غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار 418 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان میں 43 فیصد یمن، 55 فیصد ایتھوپیا جبکہ باقی دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے 34 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

سعودی عرب غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف یہ مہم مملکت میں امیگریشن اور لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی پالیسی کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں