اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
Following intensive talks, we are pleased to announce that the Peace Deal between the United States of America and Islamic Republic of Iran has been REACHED. Both sides have declared the immediate and permanent termination of military operations on all fronts, including in…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 14, 2026
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
وزیراعظم نے معاہدے کیلئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا ثالثی کاکردارادا کرنے والے ممالک رواں ہفتے متعدد ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں معاہدے پر عملدرآمد سے قبل تکنیکی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم نے تنازع کےسفارتی حل پر امریکا اور ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں۔ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
