اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آزاد اراکین نے وفاقی وزیرعلیم خان سے ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا۔
آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں میں جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر 3 سے امان علی، جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی اور جی بی 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق شامل ہیں۔
دلپذیر خان کے مطابق ہم چاروں امیدواروں نے گروپ بنا کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی، ہم دیگر آزاد اورایم ڈبلیو ایم کے امیدوار سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر امیدواروں کو بھی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیں گے اور جی بی اسمبلی میں دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔
