اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہی روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 643 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 179 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

