اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی۔
میٹروبس حکام کے مطابق اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی جبکہ صبح 6 بجے تا شام 7 تک راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔
میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا فیض آباد بحال رہے گی۔آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ آج میٹروبس سروس بند رہے گی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے تمام ٹریلز بھی بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
ایران کے سربراہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسلام آباد کوسجا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
