ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دِنوں مالی حالات میں کافی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہو گا آپ کے لئے اب انشاءاللہ اچھی خبر یہ ہے کہ اب کوئی اچھا بڑا سلسلہ بن جانے کی بڑی اُمید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی دوسرے پرا نحصار کر رہے ہیں وہ غلط کر رہے ہیں صرف اللہ پر بھروسہ کریں تو یقینا ان کی مشکل کم ہو سکے گی اور یہ دن صرف محنت کے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جہاںسے گماں نہ تھا انشاءاللہ وہاں سے اب بھی سلسلہ بن جانے کی بڑی اُمید دکھائی دیتی ہے جو لوگ کافی عرصے سے بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس بھی معاملے کو لےکر پریشان ہیں جب تک اس کو حل کرنے کےلئے کولی قدم نہیں اٹھائیں گے کوئی فائدہ نہیں ہو گا توجہ کی ضرورت ہے آپ کی توجہ کسی اور طرف ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کیوں بار بار اُن لوگوں پر بھروسہ کر لیتے ہیں،ماضی میں جو آپ کے لئے ایک امتحان بنے رہے ہیں اور اب آپ پھر خود کو کسی بڑی مشکل میں ڈال لیں گے یہ خیال رہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کسی بدنظری میں لگتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے کاموںمیں رکاوٹ کا سلسلہ چل رہا ہے خود کو اس سے نکالیں تب مسئلے حل ہوں گے نظر اتاریں اپنی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دوست اور دشمن میں پہچان رکھا کریں اپنے مال کی حفاظت کریں اور یاری دوستی گھر سے باہر ہی رکھیں جو لوگ لاپرواہی کریں گے سخت نتائج کے لئے تیار بھی رہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جو مشکل پیش آ رہی ہے وہ ابھی چند یوم چل سکتی ہے حسب ِ توفیق صدقہ دے دیا کریں اور توجہ سے کام کریں آج کل آپ کی توجہ کسی اور طرف نظر آتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
گھر میں جو نحوست ہے اُس کی وجہ سے مسئلے چل رہے ہیں خود بھی اور گھر والوں کو بھی نماز کی طرف لگائیں اور دنیا کے علاوہ دین پر چلنے کا بھی پیغام دیتے رہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک باہر کے شخص سے فائدہ ملنے کی انشاءاللہ اُمید ہے اور جو لوگ کسی بھی مسئلے کو لے کر پریشان تھے وہ ضروری اس سے نکلیں گے اچھی خبر آنے والی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو فکری کیوں نہیں ہے آخرت کی، غیر ضروری، غیر شرعی کاموں سے دورکر لیں نماز پر توجہ دیں اور ذکر الٰہی کی طرف آئیں۔ آپ بندش میں دکھائی دے رہے ہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے وہ راستہ تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ کریں جو آپ چاہتے ہیں بلکہ اللہ سے وہ مانگیں جو آپکے حق میں بہتر ہے۔ان دِنوں آپ مناسب سمت نہیں جا رہے خیال کریں۔


