Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

صنم جاوید نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے سینیٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔

صنم جاوید نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے، اعتراض اٹھایا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں پلاٹ نہیں دکھایا گیا۔

 مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش عدالت نے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔

صنم جاوید نے اپیلٹ ٹریبونل سے درخواست کی ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں