اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میں عیدالفطر کی خوشی میں حکومت نے طویل چھٹیاں دینے کا ارادہ کرلیا۔بتایا جارہا ہے کہ عید کی خوشیوں کا مزہ دوگنا کرنے کے لیے وفاقی حکومت اس بار چھے چھٹیوں کا اعلان کرسکتی ہے ۔پاکستان بھر میں ممکنہ طور پر عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں :شوہر کے سٹے بازی میں کروڑ روپے ہارنے پر بیوی کی خودکشی
ایسے میں حکومت 9 اپریل 2024 سے 12 اپریل بروز جمعہ تک کی چھیٹیاں دے سکتی ہے، کچھ حکومتی اور نجی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی سالہا سال ہی چھٹی ہوتی ہے۔اس حساب سے پاکستانی اس بار چھے دن کی طویل چھٹی گزارنے کا موقع پاسکتے ہیں لیکن ان چھٹیوں کا دار و مدار رویت ہلال کمیٹی کے چاند کے اعلان پر بھی ہوگا۔




