Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اسلام آباد میں دبئی کے ویزے کے بہانے شادی شدہ خاتون کی عصمت دری کالرزہ خیز واقعہ

اسلام آباد: دبئی، متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے بہانے وفاقی دارالحکومت میں ویزا کنسلٹنسی کے دفتر میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں پیش آیا جب کہ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون ملزم کے ساتھ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطے میں آئی، جس کی شناخت اسد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے خاتون کو دبئی کے ویزے کے لیے اپنے دفتر بلایا۔

مزید پڑھیں:   پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ، دیکھیں خبر

جب خاتون اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ اس کے دفتر پہنچی تو ملزم نے اس کے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر حملہ کیا۔

پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں