وزیراعظم شہبازشریف نے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرقانونی اشیاء کی نقل وحمل اور پیداوار کے حوالے اہم اقدامات لیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پابندی ہٹتے ہی پی ٹی آئی عہدیدار عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ سمیت ایف بی آر، کسٹمز، بارڈر مینجمنٹ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسمگلنگ ، ناقص اشیاء کی پیداوار، جعلی مصنوعات کی روک تھام کے اقدامات کا فیصلہ ہوگا۔




