کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے 10اضلاع میں آج سوئی گیس کی فراہمی کچھ دیرکیلئےبند کر دی جائے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے باعث صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار
ترجمان نے بتایا کہ پشین، زیارت، مستونگ، قلات، ڈھاڈر، سبی، ہیل پٹ اور بھاگ میں گیس کی فراہمی بدستور معطل رہے گی۔
سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہیار اور اوستہ محمد میں بھی گیس بند رہے گی۔
