Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بلوچستان: ہرنائی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس دھماکےکی جگہ پہنچ گئیں۔
9مزیدپڑھیں: مئی واقعات میں 51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں