اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے عیدالفطر کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین کے مطابق پاکستان بھر کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز میں عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 14 اپریل تک ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے عید الفطر کے بعد پیر 15 اپریل 2024 سے باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔
مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری
اس سے قبل، وفاقی حکومت نے ہفتے میں پانچ اور چھ کام کے دن رکھنے والے دفاتر کے لیے عیدالفطر کے لیے تین دن اور چار دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
کابینہ ڈویژن نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پانچ روزہ ورک ہفتہ کے بعد دفاتر 10 اپریل بروز بدھ سے جمعہ 12 اپریل تک تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔
اسی طرح، ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے، 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتہ تک چھٹیاں مقرر کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال ملک بھر میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کی بنیاد پر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔



