لاہور: پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب روپے کمائے جب کہ مالی سال کے اختتام پر ریونیو 80 ارب سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں : عید کے لیے ٹرینوں میں بکنگ 100 فیصد ہوگئی،محکمہ ریلوے
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس ڈیزل کا 10 دن کا سٹاک بھی موجود ہے جب کہ عید پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل خریدا گیا ہے۔

