حیدرآباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خورد برد کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے ربڑ کے انگوٹھوں کے ساتھ انکم سپورٹ فنڈ کے غلط استعمال کا پردہ فاش کیا ہے۔
تحقیقاتی ادارے نے مونو ٹیکنیکل کالج ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں ریٹیلرز پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے نے سلیکون سے بنے انگوٹھوں سے جعلسازی میں ملوث ملزمان شبیر احمد، غلام عباس اور آصف کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کے تمام افسران واہلکاروں پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لاکھوں روپے کی خورد برد کی ہے۔
ایف آئی اے نے ملزمان سے تین بی وی ایس ڈیوائسز، پانچ موبائل فونز اور 44 قومی شناختی کارڈ برآمد کیے ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار افراد سے سلیکون تھمبس اور نقد رقم نکالنے کی سلپس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



