کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائے گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حلف برداری عید کے فوری بعد پہلے دفتری روز ہوگی، کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود ہے۔
مزیدپڑھیں :میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کیلئے درخواستیں طلب
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب چند روز قبل طے پائی تھی، وزیر اعلیٰ کو بھائی کے طبی چیک اپ کے لیے ہنگامی طور پر بیرون ملک جانا پڑا، عید کی تعطیلات کے باعث اب بلوچستان صوبائی کابینہ عید کے بعد تشکیل دی جائے گی۔


