Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کیلئے درخواستیں طلب

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ سے مائیگریشن کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔

مائیگریشن کی آن لائن درخواستیں 8 اپریل سے 31 مئی تک وصول کی جائیں گی۔

پورٹل پر سرکاری اور نجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع ہوں گی۔ ایم بی بی ایس میں مائیگریشن تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر میں ہی ہو سکے گی۔

بی ڈی ایس میں مائیگریشن دوسرے، تیسرے اور فائنل ایئر میں ہو سکے گی۔

مائیگریشن کے لیے امیدوار کا پچھلا یونیورسٹی پروفیشنل امتحان پاس ہونا لازمی ہوگا۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق مجموعی طور پر 15 سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 123 سیٹیں جبکہ 34 پرائیویٹ کالجز میں 443 سیٹیں خالی ہیں۔

12 سرکاری میڈیکل کالجوں میں میں ایم بی بی ایس کی 33 سیٹیں اور تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 90 سیٹیں خالی ہیں۔

اس کے مقابلے میں 26 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 179 ایم بی بی ایس سیٹیں اور 14 پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں 264 بی ڈی ایس سیٹیں خالی ہیں۔ طلبہ کے فیل ہو کر پچھلی کلاس میں رہ جانے کے باعث اگلی کلاسز میں سیٹیں خالی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں