اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکثر پاکستانی رمضان میں افطاری کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھانے کو پہلی ترجیح قرار ردیتے ہیں۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے نتائج کے مطابق 66 فیصد پاکستانی رمضان میں افطار کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت نے اس ترجیح کی وجوہات بتائیں کہ افطار کے ساتھ کھانا کھانے میں سہولت رہتی ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
سروے میں 32 فیصد نے افطاری کے بعد دوبارہ رات کا کھانے کا بتایا۔
مزیدپڑھیں:عید سے قبل مسافر بسوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ، مسافر رُل گئے
سروے نتائج کے مطابق افطاری اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا رجحان دیہی علاقوں میں زیاد ہ نظر آیا۔
دیہاتوں میں 68 فیصد نے افطاری اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا کہا جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 61 فیصد نظر آئی۔




