لاہور – پولیس نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایس ایس جی کمانڈو کی شرٹ پہن کر غیر قانونی طور پر گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ پٹرولنگ آفیسر محمد ذیشان نے پرانی انارکلی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا اور چالان جاری کرنے کے لیے دستاویزات کا مطالبہ کیا۔
جس پر موٹر سائیکل سوار مشتعل ہو گیا اور اس نے خود کو ایک انٹیلی جنس ایجنسی کا اہلکار بتایا۔ تاہم ملزم اپنی شناخت ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: بجلی چوری کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر نے ڈیڈ لائن دے دی
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہرنے ڈیوٹی آفیسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وارڈنز مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے علاوہ ٹریفک کی روانی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

