اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عید الفطر کے مو قع پر مری کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاعید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کچھ معیاری وقت گزارنے اور ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی بڑھتی ہوئی گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لیے ہل اسٹیشن کا رخ کرتی ہے،مری میں مخصوص پوائنٹس سے موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے .
مزیدپڑھیں:شاہد خاقان عباسی نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے
جبکہ جی پی او چوک کے اطراف پارکنگ اور بڑی گاڑیوں کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔کشمیر کی طرف جانے والی راولپنڈی کی ٹریفک ایکسپریس وے کو استعمال کرے گی اور مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے فوکل پرسن 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے آفیشل اکاؤنٹس سے مری کے موسم کی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مال روڈ، لوئر ٹوپہ، جھیکا گلی، کشمیر چوک اور جی پی او چوک میں سہولتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اعلیٰ حکام نے مری میں راشن اور پٹرول کا سٹاک دوگنا کرنے، ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے سیاحوں سے مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی انتباہ دیا۔
