لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیاجس میں پنجاب بھر میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹریننگ سیشن میں پنجاب بھر کے مختلف بڑے اسپتالوں کی رسائی کے لیے پروازیں کی گئیں.

ایمبولینس کی مشقی پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورت حال میں اسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو کے تربیتی سیشن کی وڈیو بھی شئیر کی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، جو کہ جون میں شروع ہو جائے گی۔




