Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

کراچی میں بے خوف ڈکیتوں کی مساجد میں بھی لوٹ مار شروع

کراچی (ویب‌ڈیسک)کراچی میں قانون سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں، دکانوں اور گھروں کے بعد اب مساجد میں گھس کر لوٹ مار کرنی شروع کردی ہے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں قائم جامع مسجد فیضان عطار میں گھس کر ایک ڈاکو نے مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
مزیدپڑھیں:سنی لیونی ماں کیوں نہ بن سکیں؟
واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 اپریل بروز جمعہ کی شب ساڑھے نو بجے کے قریب پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک ڈاکو مسجد داخل ہوتا ہے۔

ڈاکو انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ وہاں پر موجود مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور یرغمال بنا کر ان کی تلاشی کے دوران جیبوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتا ہے اور پھر تینوں افراد کو سیڑھیوں پر جانے کا بول کر انتہائی اطمینان سے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں