مالت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی۔
پولیس کے مطابق 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا۔ خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔
خاتون کے بھائی افضل نے بتایا کہ اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی اور عید منانے کراچی سے جڑانوالہ آرہی تھی۔
مزید پڑھیں: 750 پرائز بانڈ اپریل 2024: قرعہ اندازی جیتنےوالوں کی فہرست یہاں دیکھیں
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ تشدد کے بعد اس کی بہن کی موت کی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس اہلکار کی چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر تشدد کی ویڈیو جاری ہوئی تھی جس کے بعد خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں خاتون پر تشدد کرنے والے ریلوے پولیس اہلکار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
جو ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’یہ کیوں مار رہی ہے، مار رہی ہے، مار رہی ہے‘‘۔

