Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

صدر آل پاکستان نان روٹی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے خلاف تھانہ بنی میں مقدمہ درج

راولپنڈی (ویب ڈیسک )صدر آل پاکستان نان روٹی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے خلاف تھانہ بنی میں کانسٹیبل رضوان ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگیا،شفیق قریشی کے خلاف رضوان ظفر کی جانب سے تھانہ بنی میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں کہاگیاکہ شفیق قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کوخود ساختہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کانوٹیفکیشن خود ساختہ ہے ہم حکومت کے خلاف مکمل فائٹ کریں گے اور پنجاب بھر کی تنظیمیں حکومت کے خلاف متحرک ہوگئی ہیں
مزیدپڑھیں:روٹی قیمتوں پرکمی سےمتعلق مذمتی بیان مہنگا پڑ گیا،آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کوغائب کر دیا گیا
تمام نان بائی پریشان نہ ہوں نہ ہی گورنمنٹ کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق ریٹ کم کریں انتظامیہ نے اگر ہمیں پریشان کیا تو ہم لوگ انہیں اسی طرح جواب دیں گے تمام پنجاب میں ہماری تنظیمیں بیٹھ گئی ہیں مذکورہ نے ویڈیو بیان میں نوٹیفکیشن متذکرو بالا اور حکومت پاکستان کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہل علاقہ میں اشتعال انگیزی ہنگامہ آرائی پیدا کرتے ہوئے علاقہ کے امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے مذکورہ کا ویڈیو بیان بذریعہ USB محفوظ کر لیا ہے مذکورہ شفیق قریشی صدر آل پاکستان نان روٹی ایسوسی ایشن کو باخوبی جانتا ہوں جس کا دفتر نیشنل مارکیٹ راولپنڈی میں واقع ہے مذکورہ نے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو خود ساختہ کہہ کر گورنمنٹ آف پنجاب کے خلاف اشتعال انگیزی ہنگامہ آرائی اور امن میں خلل ڈالتے ہوئے بذریعہ ویڈیو پیغام لوگوں کو اکسا کر ارتکاب جرم 16MPO کا کیا ہے جس کے خلاف USB و درخواست پیش کرتا ہوں کہ مذکورہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں