آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے تھی۔
مزید پڑھیں: 750 پرائز بانڈ اپریل 2024: قرعہ اندازی،جیتنےوالوں کی فہرست یہاں دیکھیں
اسٹاک ایکسچینج
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 429 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 973 پر آگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 544 پر بند ہوا۔

