Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

ریاست کے خلاف بیان بازی کا مقدمہ؛ اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریاست کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں اعظم سواتی کی 23 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اعظم سواتی کی ریاست کے خلاف بیان بازی کیس کی سماعت ہوئی، اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی، عدالت نے اعظم سواتی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، اعظم سواتی۔ اعظم سواتی کی 23 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں