Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل میں پبلک اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے، اس غیر قانونی ٹرائل کو بھی عدالت کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے گواہوں نے تسلیم کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے کیس میں کسی کا نقصان نہیں ہوا، ملک میں اب جنگل کا قانون ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ میڈیا کو کیسز کی سماعت سے دور رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم القادر ٹرسٹ یونی ورسٹی کیس کی سماعت میں موجود تھے، اب تک پراسیکیوشن نے 14 گواہان سے جرح کرائی ہے، آج کی عدالتی کارروائی بالکل مختلف تھی، یہ کیس سائفر کا نہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ کوئی راز ہے، یہ نیب کا کیس ہے، یہ جیل ٹرائل ہے، اس میں عوام اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے۔

مزیدپڑھیں:سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں پر بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ آج میڈیا کو تین کمروں کے پیچھے رکھا گیا تھا، نئے شیشے لگوائے گئے، دیواریں اونچی کرائی گئیں، شیڈز لگوائے گئے، دروازوں کو تالے لگے تھے اور میڈیا کو ایک لفظ بھی سنائی نہیں دے رہا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت میں موجود صحافیوں نے ایک لفظ نہیں سنا، میڈیا کے نمائندے ہم نے پوچھ رہے تھے کہ کیا کارروائی ہوئی، ہم نے بتایا کہ کیا کارروائی ہوئی اور کب تک کے لیے سماعت ملتوی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں