Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

ہم جدوجہدکےذریعےدوبارہ اقتدارمیں آئیں گے،عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ سیاست میں بہت اتاڑچڑھاؤ دیکھے ،سیاست میں رہتےہوئےبہت کچھ برداشت کرناپڑا،بانی پی ٹی آئی کوہم سےدوررکھاگیا،بانی پی ٹی آئی کےبنیادی انسانی حقوق کونظراندازکیاجارہا ہے،ہم سمجھتےہیں یہ مشکل وقت ہے گزرجائےگا،وہ ابی این کے پروگرام سوال سے آگے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس کٹھ پتلی حکومت کوکسی صورت قبول نہیں کرےگی،جاویدلطیف بیان دیتےرہتےہیں ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں،ہمیں کسی کی آفرکی ضرورت نہیں اپنےزوربازوپرکامیاب ہوں گے،پی ٹی آئی
مزیدپڑھیں :وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
دوبارہ اقتدارمیں آئےگی اورحکومت بنائےگی،ہم حکومت کواسمبلی میں ٹف ٹائم دیں گے،ہم اپنی اتحادی پارٹیوں سےمذاکرات کررہے ہیں،پی ٹی آئی میں فائنل اتھارٹی بانی چیئرمین ہی ہیں،ہم نےسختیاں برداشت کیں ہرطرح کے حالات کیلئےتیار،ہم جدوجہدکےذریعےدوبارہ اقتدارمیں آئیں گے،پی ٹی آئی کارکن دن رات محنت کررہےہیں،ججزکوآئین وقانون کےتقاضےپورےکرنےچاہئیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزنےسپریم کورٹ کوخط لکھ کراپنےتحفظات سےآگاہ کیا،ہم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتےہیں،ہماراکسی ادارے کےساتھ کوئی ٹکراؤنہیں ہے،چاہتےہیں ملک میں آئین وقانون کی حکمران ہو،ادارےاپنی حدودمیں رہ کرکام کریں توملک ترقی کرےگا،اداروں میں ڈسپلن سب سےاہم چیزہے،ہمارے درجنوں ورکرزکواٹھاکرتشددکانشانہ بنایاگیا،پی ٹی آئی کے ساتھ جوکیاسب کےسامنےہے،9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیےجوقصوروارہیں سزادی جائے۔

یہ بھی پڑھیں