Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

اسلام آباد ،3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے، متاثرین کی دہائیاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد میں شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرین نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ہم او ایل ایکس پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر گاڑی خریدنے اسلام آباد آئے، جب ہم اسلام آباد پہنچے تو ہمیں کولڈ ڈرنک پلائی گئی جس میں کچھ ملایا گیا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہم گاڑی کو چیک کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس والوں نےپکڑ لیا۔

 مزید پڑھیں:  مہنگائی میں تیزی سےکمی 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا دعویٰ

پولیس اہلکاروں نے کہا کہ اتنے پیسے کہاں سے آئے؟ پھر پولیس ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر سیکٹر جی 13 لے گئی اور اتار دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہمیں دیے گئے کولڈ ڈرنک کی وجہ سے ہمارےدماغ ماؤف ہو گئے، پولیس حکام سے ہماری رقم واپس لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں