Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

زہر کا خدشہ، بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور ،عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

احتساب عدالت کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

 

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی۔

 

 مزید پڑھیں: فیض حمید نے دھرنے کے دوران۔۔۔ !!!سابق وزیر قانون زاہد حامد کے کمیشن کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اہم انکشافات سامنے آگئے

 

عدالت نے دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی اسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی کروایا جائے۔

 

جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت جا ری کی۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں