پاکستان میں ہر سال کم از کم ایک لاکھ 28 ہزار افراد فضائی آلودگی سے ہونے والی مختلف بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں سے ایک ہے اور اس کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کو فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف شکاگو کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث پاکستانیوں کی اوسط عمر کم از کم سات سال تک کم ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی میں تیزی سےکمی 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا دعویٰ
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی 97.3 فیصد آبادی فضائی آلودگی سے متاثر ہے جس سے ایک سال میں دنیا بھر میں تقریباً 65 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے ہر سال لاکھوں جانیں بچانے کے لیے فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

