Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اللّٰہ کے بعد شریف فیملی سےہی امید ہے،پاکستانی کرکٹر عمر اکمل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اپنی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔

عمر اکمل نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے مریم نواز اور نواز شریف کی ملاقات سے متعلق سوال کیا گیا۔

عمر اکمل نےکہاکہ ایک شخص کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف خاندان سے کسی ملاقات کے لیے نہیں گیا، مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف سے ملاقات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کہ انہوں نے مجھے وقت دیا۔

پاکستان میں فضائی آلودگی، لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جانے کا خدشہ

عمر اکمل نے کہا کہ میری زندگی میں مسائل آئے، میں کیس جیت گیا تھا لیکن کرکٹ اب بھی نہیں آرہی، کچھ لوگ میرے ساتھ بہت پرسنل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا تھا، انہیں اپنی کارکردگی دکھائی، خدا کے واسطے شریف خاندان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ لوگ میرے مسائل جلد حل کریں گے اور اگر مجھے موقع ملا تو میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں عمر اکمل نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں