Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

گوجرانوالہ: پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

گوجرانوالہ (ویب‌ڈیسک)گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

اہل علاقہ نے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی۔

دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان کے بعد مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ
لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں