Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ضمنی انتخابات ،لاہور میں پولنگ میٹریل کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں

لاہور میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔

انجینئرنگ یونیورسٹی میں انتخابی سامان کے لیے سامان موٹر سائیکلوں پر پہنچایا گیا۔

اس سلسلے میں پولنگ عملہ ایک موٹر سائیکل پر اور دوسری موٹرسائیکل پر پولیس اہلکار سوار تھے۔

 مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر پولنگ میٹریل کی ترسیل سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب 21 اپریل کو ہوگا جس کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں