Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء
No upcoming prayer found.

سندھ حکومت نے پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری اسکول کا درجہ دینےکا فیصلہ کر لیا۔

یہ فیصلہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری اسکول کا درجہ دیا جائے گا اور اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تین ماہ قید کا حکم جاری
وزیرتعلیم نے کہا کہ ڈراپ آؤٹ کم کرنے کیلئے پرائمری اسکول مرحلہ وار اپ گریڈ کیےجائیں گے اسکول ڈراپ آؤٹ کا تناسب کم کرنے کیلئے بلاول بھٹو نےخصوصی ٹاسک دیا ہے۔

سردارشاہ نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کے سال کے عنوان سے منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 2566 اسکولز میں 8 لاکھ 74 ہزار طلبا زیرتعلیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں