Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تین ماہ قید کا حکم جاری

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار پایا، عدالت نے مجرم کو تین ماہ قید کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی کا مقدمہ پشاور کی فیملی کورٹ میں سناگیا، فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

 مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،کب اور کہاں؟ دیکھیں

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022ء میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں