Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے دورکنی سعودی وفد کا کراچی ائیرپورٹ کا دورہ

کراچی(نیوزڈیسک)روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے دورکنی سعودی وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا.

تفصیلات کے مطابق سعودی کونصلیٹ بھی جنرل دورہ کرنے والے دو رکنی سعودی وفد کے ہمراہ تھے .

قائم مقام ائرپورٹ مینیجر نےسعودی وفد کو بریفنگ دی بعدازاں وفد نے ائرپورٹ لاونجز کا جائزہ لیا.

سعودی وفد نے اے ایس ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، سی اے اے انتظامیہ سے ملاقات کی.

سعودی وفد نے پروسیسنگ ضروریات اور طریقہ کار کے تعین کے لیے ٹیکنیکل ٹیم سے بھی ملاقات کی.

سعودی وفد کا دورہ حج زائرین کے لئے کراچی ائرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے.

جناح انٹرنیشنل میں لاونج/ہال/ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاونٹرز اور آلات لگا سکیں گے.

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکاہے.

یہ بھی پڑھیں