Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

لاہور ایئرپورٹ،برطانوی شہری پر ایف آئی اے اہلکار کا مبینہ تشدد

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکار نے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مسافر گزشتہ رات پی آئی اے پرواز پی کے 204 کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچا تھا۔

مزیدپڑھیں:مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو سستا، فروٹ و سبزیوں کے ریٹ بھی جانیں

درخواست میں بتایا گیا کہ ویزا کے معاملے پر ایف آئی اے اہلکار کے ساتھ مسافر کی تلخ کلامی ہوئی، جس پر اہلکار نے مجھے اپنے آفس میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں